ویسٹ انڈین کپتان راومن پاؤل، سنیل نرائن کی واپسی کے خواہشمند
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ویسٹ انڈین ٹی 20 ٹیم کے کپتان راومن پاؤل نے سنیل نرائن کی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی ہے۔
راومن پاؤل کا کہنا تھا کہ سنیل نرائن نے آخری انٹرنیشنل میچ 2019 میں کھیلا اور گزشتہ برس انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی، پچھلے ایک سال سے اس بارے میں سنیل نرائن سے بات کرنے کی کوشش کرتا رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے نرائن کے قریبی دوستوں کے ذریعے بھی پیغام پہنچائے تاہم سنیل نرائن فی الحال اس بارے میں کچھ گفتگو نہیں کر رہے۔
راومن پاؤل کا کہنا تھا کہ میں نے پولارڈ، براوو، نکولس پورن سے بھی کہا ہے کہ وہ ان سے اس سلسلے میں بات کریں۔
ویسٹ انڈین ٹی 20 ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈ کے اعلان سے قبل نرائن کو منا لیں گے۔