متحدہ عرب امارات میں بارش، حکومت کی عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کی ریاستوں میں بارش کا سلسلہ 8 گھنٹے سے تھما ہوا ہے، حکومت نے عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے . غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کی سڑکوں پر صبح سویرے سناٹا ہے .

حکومت کی ہدایت پر اسکولوں میں ریموٹ لرننگ جبکہ دفاترکے ملازمین کو ورک فرام ہوم کی ہدایات کی گئی ہیں . میڈیا رپورٹس کے مطابق سڑکوں پر نکاس آب کے لیے عملہ مصروف یے جبکہ ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے . ادھر راس الخمیہ میں ایک اماراتی شہری ریلے میں بہہ گیا . ابوظبی، شارجہ اور دیگر ریاستوں میں سڑکوں پر جمع پانی نکالنے کی کوشش جاری ہیں . . .

متعلقہ خبریں