برطانیہ کی امیر ترین پُراسرار شخصیت کے اثاثوں کی مالیت 14 ارب پاؤنڈ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانیہ کی امیر ترین پُراسرار شخصیت کے اثاثوں کی مالیت 14 ارب پاؤنڈ ہے .
غیرملکی میڈیا کے مطابق امیر ترین برطانوی شہری مائیکل پلاٹ کی کمپنی کا عملہ بھی ان کی شناخت سے لاعلم ہے .


بے پناہ دولت کے باوجود 56 سال کے مائیکل پلاٹ فوٹو شوٹ سے بھی دور رہنا پسند کرتے ہیں .
غیرملکی میڈیا کے مطابق مائیکل پلاٹ کے لندن، امریکا اور سوئٹزرلینڈ سمیت دنیا کے کئی میں گھر ہیں اور ان کے پاس اپنا ایک پرائیوٹ جہاز بھی ہے .
رپورٹس کے مطابق مائیکل پلاٹ کی کمپنی کو اب دنیا کی سب سے بڑی نجی سرمایہ کاری کمپنیوں میں بھی شمار کیا جاتا ہے .
رپورٹس کے مطابق مائیکل پلاٹ نے 1995ء میں ہیلن سینڈرسن نامی خاتون سے شادی کی تاہم کچھ وقت بعد ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی، ان کے 2 بچے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں