رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف اضلاع میں بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے حادثات سے اب تک 32 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 41 دیگر افراد زخمی ہیں . پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں 15 بچے 12 مرد اور 5 خواتین جبکہ زخمیوں میں 6 خواتین، 28 مرد اور 7 بچے شامل ہیں . رپورٹ کے مطابق دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور 1370 مکانات کو نقصان پہنچا، جس میں 160گھروں کو مکمل جبکہ 1210 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا . پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ جانی و مالی حادثات خیبر، اپر اور لوئر دیر، چترال، سوات، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، مہمند، مالاکنڈ، کرک، ٹانک، مردان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، بونیر، ہنگو، بٹگرام، بنوں، شمالی اور جنوبی وزیرستان، کوہاٹ، ڈیرہ اسمٰعیل خان میں رونما ہوئے . رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پرحالیہ بارشوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی امداد کے لیے 5 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ہیں . پی ڈی ایم نے مزید بتایا کہ نوشہرہ کے لیے 2 کروڑ روپے، لوئر دیر کے لیے 50 لاکھ، سوات اور ملاکنڈ کے لیے 30، 30 لاکھ جبکہ اپر دیر اور ٹانک کے لیے 20، 20 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں . اسی طرح کرک، پشاور، اور چارسدہ کے اضلاع کے لیے 10، 10 لاکھ روپے جاری کیے گیے ہیں . صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق لوئر چترال کو جنرل ریلیف کی مد میں ایک کروڑ روپے جاری کے گیے ہیں . پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ مختلف اضلاع کی انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 8 کروڑ 10 لاکھ روپے جاری کیے جا چکے ہیں . رپورٹ کے مطابق مذکورہ فنڈز متاثرین کی مالی معاونت اور امدادی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیے جاسکیں گے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 32 افراد جاں بحق اور 41 دیگر زخمی ہو چکے ہیں .
صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے تیزبارشوں کے باعث خیبر پختونخوا میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی .
متعلقہ خبریں