اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟ تصاویر وائرل
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خبریں گردش کرنے لگیں۔
حال ہی میں اقرا عزیز نے اپنے شوہر یاسر حسین کے ہمراہ ہدایتکار و پروڈیوسر وجاہت رؤف کی اہلیہ شازیہ وجاہت کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی تھی۔
اس تقریب کی چند تصاویر یاسر حسین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس جوڑی نے سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے سفید رنگ کے لباس زیب تن کیے جبکہ تصاویر سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اقرا عزیز اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہی ہیں۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ تصاویر میں اقرا عزیز اپنے پوز سے مداحوں کو اشارہ دے رہی ہیں کہ وہ دوسری بار حاملہ ہیں، تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے مداحوں نے اقرا عزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یاسر حسین نے رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی تھی جہاں اُنہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ انشااللہ! اُن کے ہاں بہت جلد دوسرے بچے کی پیدائش ہوگی۔
یاسر حسین کا کہنا تھا کہ ہر بچے کی پیدائش کے درمیان کم سے کم 3 سال کا وقفہ ہونا چاہیے اور جن افراد کے پاس زیادہ وسائل ہوں تو اُن کے بچے بھی زیادہ ہونے چاہیے۔
واضح رہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز نے دسمبر 2018 میں شادی کی تھی اور جولائی 2021 میں اس جوڑی کے ہاں پہلے بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی تھی۔