اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسابقتی کمیشن پاکستان (سی سی پی) نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو سیمنٹ مینوفیکچررز کے لیے اپنے سیمنٹ کے تھیلوں پر ’’مینوفیکچرنگ، پیکجنگ اور ایکسپائری‘‘ تاریخوں کو بہتر انداز میں ظاہر کرنا لازمی قرار دینے کی سفارش کی ہے۔
پانچوں قسم کے سیمنٹ کیلیے پاکستان اسٹینڈرڈ اسپیسیفکیشن میں ترمیم کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔
سی سی پی کے پالیسی نوٹ کے مطابق سیمنٹ فطری طور پر ہائیگرو اسکوپک ہے اور عام حالات میں تھیلوں میں 4 سے 6 ہفتوں کے ذخیرہ کرنے کے بعد اور منفی موسمی حالات یا زیادہ نمی میں کافی جلد اپنی طاقت کو نمایاں طور پر کھونے لگتا ہے۔
سی سی پی نے بڑی تشویش کے ساتھ نوٹ کیا ہے کہ سیمنٹ مینوفیکچررز رضاکارانہ اپنے سیمنٹ کے تھیلوں پر مینوفیکچرنگ/ پیکیجنگ اور ایکسپائری/ بہتر تاریخوں کو پرنٹ نہیں کرتے، اس طرح کی معلومات کا انکشاف نہ کرنا صارفین کو گمراہ کر سکتا ہے اور معیاد ختم ہونے والے سیمنٹ کی خریداری انھیں خطرے میں ڈال سکتی ہے، جس سے تعمیراتی منصوبوں کی طاقت او ر معیار متاثر ہو سکتا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…