اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی پولیس نے 9مئی مقدمات کی سماعت کرنے والے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف پر عدم اعتماد کردیا، جج کے خلاف ریفرنس بھی دائر کردیا گیا، جس کے بعد عدالت نے سماعت روک دی۔
عدالت نے آج پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کرنا تھا، جج ملک اعجاز آصف نے 9 مئی کے مقدمات میں عمران خان اور شاہ محمود کی ضمانتیں کنفرم کی تھیں۔
دوران سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید احمد کی ضمانت لینا میرے لیے الٹا پڑگیا ہے اور میرے خلاف ہی ریفرنس آگیا ہے۔
یاد رہے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید احمد کو 9مئی مقدمات میں ضمانتیں دے چکے ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے 6 فروری کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو 9مئی واقعے کے 3 مقدمات سے بری کیا تھا۔
شیخ رشید احمد کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ تھانہ آر اے بازار اور جی ایچ کیو حملہ کیس کا بیان تھانہ ٹیکسلا کے مقدمے میں استعمال نہیں ہو سکتا، جس پرعدالت نے شیخ رشید احمد کو ٹیکسلا کے 3 مقدمات سے بری کر دیا تھا۔
دوسری جانب یہ بھی واضح رہے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد آصف نے 10 فروری کو 9مئی جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی 12 مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی۔
لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…
لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…
لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…