وسیم اکرم نے اپنی فٹنس کا راز پہلی مرتبہ بے نقاب کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے فینز کو اپنی اچھی صحت کا راز بتا دیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وسیم اکرم جنہیں کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تو 20 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن وہ آج بھی مکمل فٹ اور صحت مند نظر آتے ہیں۔57 سالہ وسیم اکرم کے فینز ان کی فٹنس کا راز جاننا چاہتے تھے تو اسی حوالے سے سوئنگ کے سلطان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے اس راز کو فاش کر دیا۔

وسیم اکرم نے بتایا کہ وہ صبح 6:30 بجے اٹھ جاتے ہیں اور اس کے بعد 6 یونٹ انسولین لے کر واک پر نکل جاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ روز ساڑھے 8 کلومیٹر پیدل چلتے ہیں۔

اس کے بعد سوئنگ کے سلطان نے اپنے ناشتے کے حوالے فینز کو بتایا کہ وہ عموماً پاکستانی ، بھارتی اور بنگلادیشی دوستوں کی طرح ناشتے میں نہاری نہیں کھاتے بلکہ دہی، پھل جس میں کیلے، بلو بیریز شامل ہیں سے ناشتہ کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ وسیم اکرم میوہ جات بھی ناشتے میں کھانا پسند کرتے ہیں۔

وسیم اکرم نے بتایا کہ ناشتے کے بعد مجھے کافی توانائی ملتی ہے اس لیے میں فوراً جم جاکر ورزش کرتا ہوں۔

Recent Posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کر دیا

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل وارم…

13 mins ago

زرتاج گل سے جھگڑا،سپیکر قومی اسمبلی نے طارق بشیر چیمہ کو سخت سزا سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے معافی کے باوجود طارق بشیر چیمہ کو…

20 mins ago

فیصل واوڈا پریس کانفرنس ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کا حکمنامہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس کیس میں سپریم…

26 mins ago

معروف پاکستانی اداکار نے ثانیہ مرزا کو شعیب ملک سے طلاق کے بعد دوسری شادی کا مشورہ دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی معروف ہدایت کار، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر و اداکار نبیل ظفر نے…

33 mins ago

شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس؛ سیکرٹری دفاع کو ایجنسیوں سے رپورٹس لیکر جمع کروانے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آبا ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں سیکریٹٰری…

38 mins ago

ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے ہونے والے ہمفسر کیلئے اہم اور لازمی شرط رکھ دی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی خوبرو اداکارہ، ماڈل و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انکشاف…

49 mins ago