اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو تفیش میں کلین چٹ دی، نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کرواتے ہوئے استدعا کی کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مقدمے سے بری کر دیا جائے۔
نیب نے نواز شریف کو شامل تفتیش کرنے سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ جمع کرائی، نیب نے نواز شریف کو مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کرتے ہوئے لکھا کہ عدالت چاہے تو سابق وزیراعظم نواز شریف کو مقدمے سے بری کردے۔ یہ عدالت کا اختیار ہے کہ وہ نواز شریف کو مقدمے سے بری کرے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے 1997 میں گاڑی اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کو تحفے میں دی، نواز شریف نے تحفے میں ملی گاڑی توشہ خانہ میں جمع کرائی۔ 2008 میں اس وقت کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے نواز شریف کو گاڑی خریدنے کی آفر کی۔
رپورٹ کے مطابق بعد ازاں تحفے میں ملی گاڑی کو وفاقی ٹرانسپورٹ پوول میں شامل کر لیا گیا تھا، نواز شریف نے گاڑی توشہ خانہ سے نہیں بلکہ وفاقی ٹرانسپورٹ پوول سے خریدی، اور نواز شریف نے گاڑی کی ادائیگی جعلی بینک اکاؤنٹ سے نہیں کی۔
نیب رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے تحفہ ملی گاڑی کو توشہ خانہ میں جمع کرایا، خریدتے وقت گاڑی توشہ خانہ کا حصہ نہیں تھی، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت نواز شریف کو توشہ خانہ ریفرنس سے خارج یا بری قرار دے سکتی ہے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…
لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…