سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کیخلاف کیس کی سماعت 2مئی تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کیخلاف کیس کی سماعت 2مئی تک ملتوی کر دی گئی .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق نے احتشام عباسی کی درخواست پر سماعت کی،چیف جسٹس عامر فاروق کے حکم پر سیکرٹری داخلہ خرم آغا عدالت میں پیش ہوئے .

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ اسی نوعیت کی ایک اور درخواست دائر ہوئی ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ ہم دوسری درخواست پر بھی جواب جمع کرا دیتے ہیں،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ آپ دوسری درخواست پر جواب جمع کرا دیں، تاریخ دے دیتے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 2مئی تک ملتوی کردی .

. .

متعلقہ خبریں