امارات میں طوفانی بارش، پاکستان آنے اور جانے والی پروازیں متاثر


دبئی (قدرت روزنامہ)دبئی سمیت متحدہ عرب امارات ( یواے ای) میں شدید بارشوں کے باعث پاکستان آنے اور جانے والی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا . ذرائع کے مطابق دبئی ائیرپورٹ کے رن وے پر پانی کھڑا ہونے کے باعث ملکی اور غیرملکی فلائٹ آپریشن تعطل کا شکار ہے .

دبئی سے پاکستان آنے والی پروازیں متاثر ہونے کی وجہ سے سینکڑوں مسافر دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئے .
ذرائع کے مطابق پاکستان سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 203اور واپس آنے والی پرواز پی کے 204 منسوخ ہوگئی . پاکستان سے شارجہ جانے والی پرواز پی کے 185 اورسیرین ائیرکی پرواز ای آر 1723 دس گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکارہیں .
دبئی سے پاکستان آنے والی پرواز ای آر 1724 نو گھنٹے کی تاخیر سے کل صبح پہنچے گی . ایمریٹس کی پرواز ای کے 622 ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کا شکارہے . دبئی سے پاکستان آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 411 ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کا شکارہے .

. .

متعلقہ خبریں