امارات میں طوفانی بارش، پاکستان آنے اور جانے والی پروازیں متاثر


دبئی (قدرت روزنامہ)دبئی سمیت متحدہ عرب امارات ( یواے ای) میں شدید بارشوں کے باعث پاکستان آنے اور جانے والی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق دبئی ائیرپورٹ کے رن وے پر پانی کھڑا ہونے کے باعث ملکی اور غیرملکی فلائٹ آپریشن تعطل کا شکار ہے۔ دبئی سے پاکستان آنے والی پروازیں متاثر ہونے کی وجہ سے سینکڑوں مسافر دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 203اور واپس آنے والی پرواز پی کے 204 منسوخ ہوگئی۔ پاکستان سے شارجہ جانے والی پرواز پی کے 185 اورسیرین ائیرکی پرواز ای آر 1723 دس گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکارہیں۔
دبئی سے پاکستان آنے والی پرواز ای آر 1724 نو گھنٹے کی تاخیر سے کل صبح پہنچے گی۔ ایمریٹس کی پرواز ای کے 622 ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کا شکارہے۔ دبئی سے پاکستان آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 411 ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کا شکارہے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

3 hours ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

3 hours ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

3 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

3 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

4 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

5 hours ago