کراچی سے کم عمر بچیوں کو لاپتہ کرنے میں مخصوص گروہ ملوث ہے، پولیس


کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے کم عمر بچی کی گمشدگی سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کو لڑکیوں کی بازیابی اور اغوا میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیدیا۔جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو کم عمر بچی کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
ایس ایس پی شرقی عدالت میں پیش ہوئے۔ ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ کم عمر بچیوں کو لاپتہ کرنے میں ایک مخصوص گروہ ملوث ہے۔ کم عمر لڑکیوں کے اغوا کے کیسز کی تحقیقات کے لیے سی آئی اے کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کو لکھا ہے کہ کم عمر بچیوں کے حوالے سے تحقیقات کے لیے سی آئی اے کی مدد فراہم کی جائے۔
درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ 2022 میں سہراب گوٹھ کے علاقے سے 5 سالہ بچی سیما لاپتہ ہوگئی تھی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق بچی کی گمشدگی سے متعلق اخبارات میں اشتہار دیئے ہیں۔عدالت نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو لڑکیوں کے اغوا میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دینے اور سی آئی اے کی خصوصی ٹیم کی تشکیل میں ناکامی پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے پولیس کو کم عمر لڑکی ہر ممکن بازیابی کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیدیا اور درخواست کی سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

3 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

3 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

3 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

3 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

4 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

4 hours ago