پاکستان اور بھارت کشیدگی میں کمی، مذاکرات سے مسائل حل کریں، امریکا


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکا نے کہا کہ پاکستان اور بھارت بات چیت کے ذریعے مسائل حل کریں . امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کو کشیدگی میں کمی کرنے چاہیے .

دونوں ممالک کو مسائل کا حل بات مذاکرات سے نکالنا چاہیے .
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے معیشت کے استحکام کے لیے پیش رفت کی ہے . پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں . پاکستان کی قرضوں سے نمٹنے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں . امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سرحد پار قتل کے الزامات سے متعلق عدم مداخلت کے موقف پر قائم ہیں .

. .

متعلقہ خبریں