پاکستان اور انڈیا کے نامور فنکاروں کی تعلیمی قابلیت جان کر آپ دنگ رہ جائیں


لاہور (قدرت روزنامہ)ویسے تو یہ کہا جاتا ہے پڑھو لکھو اور بنو گے کامیاب لیکن ہندوستانی اور پاکستانی شوبز انڈسٹری پر راج کرنے والے ان اداکاروں کی تعلیمی قابلیت پر نظر دوڑائیں تو آپ کے ہوش اڑ جائیں گے کیونکہ فنکاروں نے کیرئیر کیلئے پڑھائی کو خیرباد کہہ دیا تھا۔
شہریار منور:
پاکستانی اداکار شہریار منور اپنی وجاہت اور بیانات کی وجہ سے تو شہرت رکھتے ہیں لیکن بہت کم لوگوں کو پتہ ہو گا کہ تعلیمی اعتبار سے بھی وہ کافی باصلاحیت ہیں۔ شہریار نے آئی بی اے سے گریجویشن کر رکھی ہے۔
عمران عباس:
پاکستان کے ممتاز اداکار عمران عباس جو نوجوانوں کے پسندیدہ اداکار ہیں اور انہوں نے اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے چند سالوں میں اپنے آپ کو منوایا ہے۔ انہوں نے لاہور کالج آف آرٹس سےآرکیٹیکچر کے شعبے میں ڈگری لے رکھی ہے۔
عالیہ بھٹ:
بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کے والدڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں اس کے باوجود اداکارہ نے فلم انڈسٹری میں جگہ بنانے کے لئے بھرپور محنت کی۔ اداکارہ کی تعلیمی قابلیت بھی صرف میٹرک ہے۔
کرینہ کپور:
کرشمہ کے نقش قدم پر چلتے ہی کرینہ کپور نے بھی پڑھائی کے مقابلے میں کیرئیر کو اہمیت دی۔ کرینہ نے اگرچہ کالج میں داخلہ تو لیا لیکن انھوں نے بارہویں کا امتحان بھی نہیں دیا۔
کرشمہ کپور:
کئی دہائیوں تک بالی وڈ پر راج کرنے والی اداکارہ کرشمہ کپور صرف 5 ویں جماعت پاس ہیں۔ انھوں نے اداکاری کی دنیا میں آنے کے لئے اپنی پڑھائی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔
رنبیر کپور:
لاکھوں دلوں کی دھڑکن سمجھے جانے والے رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ جب انھوں نے تھرڈ ڈویژن میں میٹرک پاس کیا اور اپنے والدین کو بتایا تو خوشی سے ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے کیوں کہ وہ اپنے خاندان کے پہلے میٹرک پاس لڑکے تھے۔