خوش قسمتی یا قابلیت، نازش جہانگیر درفشاں سلیم کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شوبز اسٹار نازش جہانگیر نے کہا کہ در فشاں سلیم ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنی قابلیت سے زیادہ خوش قسمتی سے شہرت اور کامیابی حاصل کی۔

ایک نیوز چینل کی عید اسپیشل ٹرانسمیشن کے دوران نازش جہانگیر نے کہا کہ ایسی بہت سی اداکارائیں ہیں جو اپنی قابلیت اور کام کی بنیاد پر نہیں بلکہ خوش قسمتی کی وجہ سے مشہور ہو ئی ہیں اور ان اداکاراؤں میں سے درفشاں ایک ہیں۔

ڈراما سیریل ’بروخی‘کی اداکارہ نے ایک فلیش میں در فشاں سلیم کا نام لیا۔ انہوں نے کہا کہ ’ در فشاں بہت خوش قسمت ہیں کہ ہر وہ ڈراما جس میں وہ اداکاری کرتی ہیں وہ ایک زبردست ہٹ ثابت ہوتا ہے۔
ایک اور سیگمنٹ کے دوران نازش جہانگیر سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی ساتھی خواتین اداکاراؤں کی کون سی خصوصیات کو پسند کرتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ وہ عائشہ خان کا خوبصورت گھر، مایا علی کی الماری اور ماہرہ خان کے جمالیاتی حسن پسند کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ در فشاں سلیم اس وقت انڈسٹری کی صف اول کی خواتین استاروں میں سے ایک ہیں، جو مسلسل شاندار اداکاری کرتی آ رہی ہیں۔
انہوں نے اپنے آخری بلاک بسٹر ڈراما سیریل ’ جیسے آپ کی مرزی‘ اور ’ عشق مرشد‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور اپنے مداحوں سے خوب داد حاصل کی جب کہ نازش جہانگیر نے ‘بھروسا’ اور ‘بروخی’ جیسے سپرہٹ پروجیکٹس میں مختلف کردار ادا کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔