طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا پہلا سپیل پنجاب میں کب داخل ہوگا؟ الرٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی نے ملک بھر میں شدید موسمی صورتحال کی پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے .

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ پاکستان میں 17اپریل تا22 اپریل کے دوران وقفے وقفے سے شدید بارش، آندھی اور ژالہ باری کا پہلا سلسلہ متوقع ہے، پہلے سلسلے کے متوقع اثرات کے باعث بلوچستان میں 17 تا 19اپریل جبکہ سندھ میں 18 تا 19 اپریل شدید بارش، آندھی اور ژالہ باری متوقع بھی متوقع ہے، پہلے سپیل کے دوران پنجاب میں 18تا19اپریل، خیبرپختونخواہ میں 17تا21اپریل جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 18 تا 22 اپریل کے دورا ن بارش، آندھی اور ژالہ باری متوقع ہے .

ترجمان این ڈی ایم نے کہا کہ متوقع خطرے کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے تمام پی ڈی ایم ایز اور دیگر انتظامی اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں، کاشتکارفصل خصوصاً گندم کی کٹائی کے حوالے سے موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے معمولات تشکیل دیں، سیاح و مسافر پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں .

. .

متعلقہ خبریں