واشنگٹن (قدرت روزنامہ) ایم ڈی آئی ایم ایف سے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے وزراء اور گورنرز نے ملاقات کی .
اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے مرکزی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے ہونے والی ملاقات میں شرکت کی .
وزیر خزانہ نے ملاقات کے دوران تجارت اور معاشی سرگرمیوں کے حوالے سے اثرات پر بات کی .
محمد اورنگزیب نے اس موقع پر پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں آئی ایم ایف اور دیگر بینکوں کی مدد کا شکریہ ادا کیا .
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ وسیع کرنے اور حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کی کوششیں جاری ہیں . حکومتی سطح پر نجی شعبے کو سہولت فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں . موسمیاتی خطرات کے پیش نظر فعال اور ذمہ دار گلوبل فنانشل سیفٹی نیٹ کی ضرورت ہے . انھوں نے موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کیلیے آئی ایم ایف سے مدد کی درخواست کی .
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹیکس نیٹ وسیع اور خسارہ کم کرنے والے حکومتی ملکیتی اداورں کی نجکاری کیلئے پرعزم ہیں . انہوں نے ایک سے زیادہ مستحکم اور لچکدار عالمی مالیاتی نظام کی ضرورت پر زور دیا .
. .