وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، پاکستان کی مدد پر اظہار تشکر

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) ایم ڈی آئی ایم ایف سے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے وزراء اور گورنرز نے ملاقات کی۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے مرکزی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے ہونے والی ملاقات میں شرکت کی۔ وزیر خزانہ نے ملاقات کے دوران تجارت اور معاشی سرگرمیوں کے حوالے سے اثرات پر بات کی۔

محمد اورنگزیب نے اس موقع پر پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں آئی ایم ایف اور دیگر بینکوں کی مدد کا شکریہ ادا کیا۔

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ وسیع کرنے اور حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کی کوششیں جاری ہیں۔ حکومتی سطح پر نجی شعبے کو سہولت فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ موسمیاتی خطرات کے پیش نظر فعال اور ذمہ دار گلوبل فنانشل سیفٹی نیٹ کی ضرورت ہے۔ انھوں نے موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کیلیے آئی ایم ایف سے مدد کی درخواست کی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹیکس نیٹ وسیع اور خسارہ کم کرنے والے حکومتی ملکیتی اداورں کی نجکاری کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے ایک سے زیادہ مستحکم اور لچکدار عالمی مالیاتی نظام کی ضرورت پر زور دیا۔

Recent Posts

ملائیکہ ریاض نے کسی غریب لڑکے سے شادی نہ کرنے کا اعلان کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ ملائیکہ ریاض نے کہا ہے کہ وہ کسی غریب لڑکے…

6 mins ago

لاپتہ طلباء کیس؛ ایجنسیز کے کام کا طریقہ کار واضح ہوجائے تو اچھا ہوگا،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے…

10 mins ago

تقسیم کارکمپنیوں کا بجلی 2.48 روپے یونٹ مہنگی کرنیکا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عوام بجلی کے ایک اور جھٹکے کیلیے تیار رہیں جب کہ بجلی…

19 mins ago

ریلوے نے بعض ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی

لاہور(قدرت روزنامہ) ریلوے حکام نے 1 کلو میڑ سے 200 کلو میٹر تک تمام کلاسز…

26 mins ago

محکمہ موسمیات کی کراچی کے موسم کے حوالے سے بڑی پیش گوئی

کراچی (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج بھی موسم…

40 mins ago

جھانوی کپور کے بچپن کی نازیبا تصاویر فحش ویب سائٹ پر وائرل

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی نازیبا تصاویر وائرل…

45 mins ago