وفاقی حکومت نے گندم کی خریداری کے حوالے سے صوبوں کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویرحسین نے کسانوں سے گندم کی خریداری کو یقینی بنانے کیلئے چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کو خط ارسال کر دیا ہے .
خط میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومتیں گندم کی خریداری کے اہداف پر نظر ثانی کریں،کسانوں سے گندم کی امدادی قیمت خریداری کو بھی یقینی بنائیں،خط کے ذریعے مزید کہا گیا ہے کہ کسانوں سے زیادہ سے زیادہ گندم خریدنے کیلیے موثر اقدامات کو یقینی بنائے جائیں .

حکومت کسانوں کو درپیش چیلنجز سے بخوبی واقف ہے . صوبائی حکومتیں گندم کی خریداری کے اہداف کو پورا کرنے کیلئے مناسب اور ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں،گندم کی فصل کی حساسیت، پیداوار، زخیرہ اندوزی ، سمگلنگ اورصوبوں میں مختلف طرح کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے گندم کی سرکاری خریداری میں تیزی لائی جائے .

. .

متعلقہ خبریں