وفاقی حکومت نے گندم کی خریداری کے حوالے سے صوبوں کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویرحسین نے کسانوں سے گندم کی خریداری کو یقینی بنانے کیلئے چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کو خط ارسال کر دیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومتیں گندم کی خریداری کے اہداف پر نظر ثانی کریں،کسانوں سے گندم کی امدادی قیمت خریداری کو بھی یقینی بنائیں،خط کے ذریعے مزید کہا گیا ہے کہ کسانوں سے زیادہ سے زیادہ گندم خریدنے کیلیے موثر اقدامات کو یقینی بنائے جائیں ۔حکومت کسانوں کو درپیش چیلنجز سے بخوبی واقف ہے۔صوبائی حکومتیں گندم کی خریداری کے اہداف کو پورا کرنے کیلئے مناسب اور ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں،گندم کی فصل کی حساسیت، پیداوار، زخیرہ اندوزی ، سمگلنگ اورصوبوں میں مختلف طرح کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے گندم کی سرکاری خریداری میں تیزی لائی جائے۔

Recent Posts

اسحٰق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینیٹر اسحٰق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر…

8 mins ago

کیا پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024ء کے لیے تیار ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھا پائے…

14 mins ago

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: میڈیا پر قدغن کے خلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان…

22 mins ago

اوگرا نے گیس کی قیمتوں کا تعین کرلیا، فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے گیس کی قیمتوں کا تعین کرلیا،جس کا فیصلہ…

23 mins ago

پنجاب اسمبلی بھرتیاں کیس؛ لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی بھرتیاں کیس میں چودھری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت…

36 mins ago

کراچی: صحافیوں کا کوئٹہ پریس کلب کی تالا بندی کے خلاف آج یوم سیاہ منانے کا اعلان

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کی صحافی برادری نے کوئٹہ پریس کلب کی تالا بندی کے خلاف…

36 mins ago