صحافی برادری کی جانب سےمشیر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے رپورٹر پر الزامات کی مذمت


پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور پریس کلب نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کی خاتون مشیر برائے سوشل ویلفیئر مشعال یوسفزئی کی جانب سے سینیئر خاتون صحافی نادیہ صبوحی کے خلاف الزام تراشی پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
پریس کلب کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق صحافی برادری نےعلی امین گنڈاپور اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور معاملہ پر مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کے لئے سینیئر صحافیوں کا ہنگامی اجلاس کل جمعرات کے روزطلب کرلیا ہے۔ پریس کلب کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ خاتون مشیر مشعال یوسفزئی نے گاڑی کی خریداری کی سمری کے حوالے سے کوئی تسلی بخش وضاحت کرنے کی بجائے جیو نیوز کی سینیئر خاتون صحافی نادیہ صبوحی صاحبہ پر (منتھلی) پیسے مانگنے کا الزام لگایا۔ مشعال یوسفزئی مشیر بننے کے بعد مسلسل تنازعات کی زد میں ہیں اور ان کا موجودہ اقدام پاکستان تحریک انصاف، اس کی صوبائی حکومت اور صحافیوں کے مابین خوشگوار تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی ایک دانستہ کوشش ہے۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

6 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

6 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

6 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

7 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

7 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

7 hours ago