. .
ژوب(قدرت روزنامہ)بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ژوب پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے ضلعی صدر و صوبائی پریس سیکرٹری ڈاکٹر نصر اللہ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویٹرنری ڈاکٹرز کو پچھلے 5 سال سے کوئی اسامی نہیں دی گئی، بلوچستان میں اس وقت ویٹرنری ڈاکٹرز کی تعداد 1600 سے تجاوز کرگئی ہے جو کسی بھی محکمے میں اسامیاں نہ ہونے سے بیروزگاری کا شکار ہیں . مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت و محکمہ فنانس 670 ویٹرنری ڈاکٹرز روزگار کی فراہمی کے حوالے سے سمری کو فوری طور پر منظور کر ے .
متعلقہ خبریں