کراچی: صبح سویرے بوندہ باندی سے موسم خوشگوار، آج ہلکی تیز بارش کا امکان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں صبح سویرے بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے شہر میں آج درمیانی شدت کی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق آج صبح سویرے ٹاور، آئی آئی چند ریگر روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بوندا باندی ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی سمت سے 11 کلو میٹر کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے جب کہ موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج اور کل بارش کا امکان ہے، کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش متوقع ہے جب کہ شہر میں اس وقت مطلع ابر آلود رہے گا۔