وفاقی وزیر خزانہ کی ڈونلڈلو سے ملاقات،پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

نیویارک(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی دورہ امریکا کے دوران اہم ملاقاتیں جاری ہیں،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ ڈونلڈلو اورپرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری مس الزبتھ ہورسٹ سے ملاقات کی،ملاقات میں پاک امریکا تعلقات مضبوط بنانے کیلئے سیاسی عزم کو اجاگر کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران متبادل توانائی کے ذرائع اور زراعت پر خصوصی توجہ پر زوردیا گیا،اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی کےخلاف ابھرنے کی صلاحیت اور ٹیک انڈسٹری پر خصوصی توجہ پر بھی زروردیا گیا۔اعلامیہ میں کہا گیاکہ باہمی اقتصادی شراکت داری کو اپ گریڈ کرنے پر بھی زور دیا گیا، وزیر خزانہ نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کے بارے میں آگاہ کیا،اصلاحاتی ایجنڈے میں ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنا شامل ہے،سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کرنا بھی اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

وزیر خزانہ نے آئی ٹی، زراعت، کان کنی میں امریکی سرکاری کیلئے مواقع کی نشاندہی کی،وزیر خزانہ نے کہاکہ پاکستان یوا یس انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن اور ایگزم بینک کے ساتھ کام کرے گا۔

Recent Posts

اب کوئی بھی یوپی کی سڑکوں پر نماز پڑھنے کی ہمت نہیں کرتا؛ وزیراعلیٰ اترپردیش

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) انسانی حقوق کی وکالت کرنے والے وکلا کی تنظیم لاء اینڈ پالیسی…

2 hours ago

پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن خواجہ سراؤں کے حملے میں زخمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات (ترجمان) رؤف حسن پر اسلام…

2 hours ago

ایف بی آر کی ملی بھگت سے 36 ارب سے زائد کا ٹیکس چوری ہورہا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس چوری…

2 hours ago

سنگاپور ایئرلائن طیارے میں شدید جھٹکوں سے1 مسافر ہلاک اور 30 زخمی

لندن(قدرت روزنامہ) لندن سے سنگاپور جانے والا مسافر بردار طیارہ فضا میں ہچکولے کھانے لگا…

2 hours ago

فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں خامیوں پر کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں خامیاں…

2 hours ago

خود پر کتاب لکھنے کی اجازت نہیں دوں گا، سلمان خان

دبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ اپنی بھانجی علیزے اگنی…

2 hours ago