وفاقی وزیر خزانہ کی ڈونلڈلو سے ملاقات،پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

نیویارک(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی دورہ امریکا کے دوران اہم ملاقاتیں جاری ہیں،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ ڈونلڈلو اورپرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری مس الزبتھ ہورسٹ سے ملاقات کی،ملاقات میں پاک امریکا تعلقات مضبوط بنانے کیلئے سیاسی عزم کو اجاگر کیا گیا .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران متبادل توانائی کے ذرائع اور زراعت پر خصوصی توجہ پر زوردیا گیا،اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی کےخلاف ابھرنے کی صلاحیت اور ٹیک انڈسٹری پر خصوصی توجہ پر بھی زروردیا گیا .

اعلامیہ میں کہا گیاکہ باہمی اقتصادی شراکت داری کو اپ گریڈ کرنے پر بھی زور دیا گیا، وزیر خزانہ نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کے بارے میں آگاہ کیا،اصلاحاتی ایجنڈے میں ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنا شامل ہے،سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کرنا بھی اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے .

وزیر خزانہ نے آئی ٹی، زراعت، کان کنی میں امریکی سرکاری کیلئے مواقع کی نشاندہی کی،وزیر خزانہ نے کہاکہ پاکستان یوا یس انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن اور ایگزم بینک کے ساتھ کام کرے گا .

. .

متعلقہ خبریں