کراچی میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے خاتون کی لاش ملی

کراچی (قدرت روزنامہ)ملیر سٹی کے علاقے برہانی ٹاؤن میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے خاتون کی لاش ملی . اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے جناح اسپتال پہنچائی .

ریسکیو حکام کے مطابق لاش تشدد زدہ تھی . اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت 40 سالہ اسما زوجہ کاشف کے نام سے کی گئی جبکہ وجہ موت کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی کیا جائیگا . اس ضمن میں پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے . . .

متعلقہ خبریں