بچوں سے متعلق طنز پر بختاور نے خاتون صحافی کو کرارا جواب دے دیا

  

کراچی (قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری اپنے بھائی بلاول اور بہن آصفہ کی طرح سیاست میں متحرک تو نہیں، لیکن اپنی فیملی کے ہر اہم موقع اور خوشی پر ساتھ نظر آتی ہیں۔

آج نیوز کے مطابق والد کی بطور صدر حلف برداری ہو، گارڈ آف آنر ہو یا بہن کی قومی اسمبلی رکنیت کی حلف برداری، وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ ہر جگہ نظر آئیں۔

ے انہوں نے اپنے بچوں پر ہونے والے طنز کا جواب بھی بھرپور اور کرارے انداز میں دیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے آفیشل ہینڈل سے صدر آصف علی زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کی ایک تصویر پوسٹ کی گئی، جس میں وہ آصفہ کو قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دے رہے تھے۔مذکورہ تصویر کو ری پوسٹ کرتے ہوئے ایک خاتون صحافی نے طنز کیا کہ ’لگے ہاتھوں بختاور کے دونوں بیٹوں سے بھی حلف اٹھا لیتے‘۔

صحافی کی اس پوسٹ پر بختاور کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے خوشی ہے میرے ایک اور دو سال کے بچے آپ کے لیے بہت زیادہ عدم تحفظ اور حسد کا باعث بنے ہیں، کاش آپ کی تلخی ان کی عمر کے ساتھ بڑھتی رہے‘۔

خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری نے 31 جنوری 2021 کو محمود چوہدری کے ساتھ شادی کی تھی اور ان کے ہاں اکتوبر 2021 میں پہلے بیٹے میر حاکم محمود اور 6 اکتوبر 2022

کو دوسرے بچے میر سجاول کی پیدائش ہوئی تھی۔

بختاور بھٹو زرداری شادی کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی منتقل ہوگئی تھیں اور انہوں نے پہلے بچے کو بھی دبئی میں جنم دیا تھا۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

4 hours ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

4 hours ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

5 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

5 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

6 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

6 hours ago