میانوالی کی ایک مسجد میں زندہ شخص کی موت کا اعلان لیکن پھر کیا ہوا؟ حیران کن خبرآگئی

میانوالی(قدرت روزنامہ)تحصیل میانوالی کے علاقے چھدرو کی ایک مسجد میں زندہ شخص کی موت کا اعلان کروا دیاگیا جس کے بعد متعلقہ ٹیچر جسے مردہ قراردیا گیا تھا، درخواست لے کر تھانے پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہاتھی خیل جنوبی چھدرو کے رہائشی سکول ٹیچر سیف اللہ خان کے انتقال کا اعلان جامع مسجد علی خیل میں کروایاگیا جس کی وجہ سے علاقے میں بے چینی پھیل گئی اور دوست احباب ان کے گھر پہنچنا شروع ہوگئے لیکن جب اصل معاملے کا علم ہوا توانہوں نے متعلقہ مسجد کی انتظامیہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے ایک ٹیلی فون نمبر شیئرکیا جس سے مسجد انتظامیہ کو اعلان کرنے کی درخواست کی گئی تھی اور کالر نے خود کو مرحوم (جو دراصل زندہ تھے) کا کزن بتایا۔
صورتحال کچھ واضح ہوئی تو سکول ٹیچر اپنی درخواست لے کر تھانے پہنچ گیا جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کو گرفتار کرلیا جس کے فون سے کال ہوئی تھی ، بعدازاں مزید 2اوباشوں کے نام سامنےآئے لیکن پولیس ان کیخلاف کارروائی سے گریزاں رہی ۔ سیف اللہ خان نے ڈیلی پاکستان سے گفتگو میں اعلان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اس ایک شخص کیخلاف کارروائی کیلئے تیار تھی جس کا موبائل فون استعمال ہوا کیونکہ اس کا ثبوت موجود تھا لیکن پولیس کے متحرک ہونے کے بعد متعلقہ لڑکوں کی فیملی نے ان سے رابطہ کیا اور معافی مانگی جس کے بعد وہ خود تھانے گئے اور پولیس کو بیان دیا کہ ان کی درخواست کا مقصد نوجوانوں کی اصلاح تھی ، اگر اصلاح ہوگئی ہے تو وہ معاملہ کو رفع دفع کرنے کو تیار ہیں جس کے بعد کیس ختم کردیاگیا۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

6 hours ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

6 hours ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

7 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

7 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

8 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

8 hours ago