عدلیہ میں مبینہ مداخلت کا کیس؛اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ بارنے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت ہائیکورٹ ججز کے خط کی روشنی میں شفاف تحقیقات کرائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز نے خط میں سنگین نوعیت کے واقعات بیان کئے،آزادعدلیہ آئین کی بنیاد اور فراہمی انصاف کا واحد ذریعہ ہے ،عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتا کسی صورت قبول نہیں .

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شفاف تحقیقات کے بعد عدلیہ کو نیچا کھانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے،معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل سے متعلق ہو تو عدالت کونسل کو جائزے کیلئے سفارشات بھیجے .

. .

متعلقہ خبریں