راولپنڈی؛ نازیبا و فحش حرکات کرکے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) صادق آباد پولیس نے 15کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے نازیبا اور فحش حرکات کرکے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا۔
شہری نے 15 کال پر پولیس کو اطلاع دی کہ ایک شخص نے نازیبا حرکات اور اشارے کرکے خاتون کو ہراساں کیا، جس پر صادق پولیس نے فوری رسپانس کرتے ہوئے ملزم وقاص کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی راول فیصل سلیم کے مطابق ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، خواتین اور بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ اور زیادتی ناقابل برداشت ہے، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔