پروگرام کے دوران فضا علی غصے میں، عدنان صدیقی کو کھری کھری سُنادیں


لاہور (قدرت روزنامہ)سابق اداکارہ و میزبان فضا علی نے پاکستان کے مایہ ناز اداکار عدنان صدیقی کو کھری کھری سُنا تے ہوئے کہا’ میں رمضان کے دوران عدنان صدیقی کے وائرل ہونے والے بیان پر بہت پریشان تھی کیونکہ بیان خواتین کے بارے میں تھا اور میں نے اس کا جواب دینے کا فیصلہ کیا‘۔
دوران پروگرام ان کا کہنا تھا’ میں نے تاخیر کی لیکن ایک عورت ہونے کے طور پر میں اس بارے میں بات کرنے پر مجبور ہوں۔ عدنان صدیقی کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے، لوگ اس پر بحث کر رہے ہیں لیکن اس کی مذمت نہیں کر رہے لیکن میں اس پر سخت ناراض ہوں اور اس کا اظہار بھی کروں گی‘۔
فضا علی نے مزید کہا’ عدنان نے خواتین کا موازنہ مکھیوں سے کیا، وہ ایک ممتاز شخصیت ہونے کے ناتے ایسا بیان دینے سے پہلے کیسے نہیں سوچ سکتے؟ کیا آپ اپنی بیوی، بہن، بیٹی اور ماں کو گھر کی مکھی سمجھتے ہیں؟
فضا علی کا مزید کہنا تھا’ عدنان صدیقی صاحب! آپ کو خواتین سے معافی مانگنی چاہیے، آپ کو اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے صرف ایک ویڈیو بیان جاری کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ عورتیں مکھیاں نہیں ہیں۔‘