فلم میں ’ٹفی‘ کا کردار ادا کرنیوالے کُتے کو کس نے گود لیا


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی یادگار فلم جس کو ہر شخص نے اپنی زندگی میں ضرور دیکھا ہو گا اور وہ تھی ’ہم آپ کے ہیں کون‘ اور اس میں ’ٹفی‘ نامی کتے کا بھی کردار کافی مشہور ہوا۔ سورج برجاتیا کی فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ 1994ء میں ریلیز ہوئی۔ یہ فلم 1982ء میں بننے والی ہندی فلم ’ندیا کے پار‘ کا ری میک تھی۔
فلم میں سلمان خان اور مادھوری دکشت ہیرو اور ہیروئن کا کردار ادا کررہے تھے لیکن کتا ’ٹفی‘ بھی اہم کرداروں میں آگے آگے تھا۔ میچ میں امپائرنگ کرنا ہو، رات کے کھانے پر نیشا کے ساتھ پریم کا انتظار کرنا ہو، شادی کے معاملات ہوں یا کلائمکس میں دھماکے دار انٹری۔ غرض فلم کے آغاز سے اختتام تک ’ٹفی‘ نے شائقین کو اپنے سحر میں گرفتار کیے رکھا۔
فلم میں ’ٹفی‘ کی اداکاری دیکھ کر تو ایسا ہی لگا تھا کہ اصل ہیرو وہ ہے اور باقی سب معاون اداکار۔ آپ کو ایک دلچسپ بات بتائیں تو شاید آپ یقین نہ کریں اور وہ یہ ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے بعد مادھوری دکشت نے ’ٹفی‘ کو گود لے لیا تھا۔