“نوال سعید کو شعیب ملک کے میسجز والی بات چُھپانی چاہیے تھی”


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ابرالحق نے کہا ہے کہ اداکارہ نوال سعید کو قومی کرکٹر شعیب ملک کے میسجز والی بات سب کے سامنے کھولنی نہیں چاہیے تھی۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران، شو کی میزبان نے ابرارالحق سے مختلف پاکستانی اداکاراؤں کے بارے میں رائے طلب کی تھی، ان اداکاراؤں میں نوال سعید کا نام بھی شامل تھا۔
میزبان نے ابرارالحق سے ماہرہ خان، مہوش حیات، سجل علی اور صبا قمر کے حوالے سے پوچھا جس پر گلوکار نے کہا کہ ماہرہ خان کو زیادہ کام کرنا چاہیے جبکہ مہوش حیات کو زیادہ تر چمکیلی ٹائپ کے پروجیکٹس کرنے چاہیئں کیونکہ اُن کے اندر جوش و جذبہ بہت ہے۔
ابرارالحق نے صبا قمر کے بارے میں کہا کہ صبا قمر پاکستان کی سب سے بڑی اور منجھی ہوئی اداکارہ ہیں جبکہ اُنہوں نے سجل علی کو معصوم قرار دیا۔
جب گلوکار سے نوال سعید سے متعلق پوچھا گیا تو اُنہوں نے کہا کہ یہ کون ہیں؟ میں انہیں نہیں جانتا، جس پر میزبان نے بتایا کہ گزشتہ دنوں نوال سعید نے شعیب ملک سے متعلق بیان دیا تھا کہ کرکٹر انہیں میسجز کرتے ہیں۔
میزبان کی بات سُن کر ابرارالحق نے کہا کہ نوال سعید کو یوں سرِعام شعیب ملک کے میسجز کے بارے میں نہیں بتانا چاہیے تھا بلکہ وہ کرکٹر کی بات پر پردہ ڈالتیں، اللہ نے بھی باتوں پر پردہ ڈالنے کا حکم دیا ہے۔ ابرارالحق نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اسلام میں مرد کو چار شادیوں کی اجازت ہے، ہوسکتا ہے کہ شعیب ملک تیسری شادی کرنا چاہتے ہوں۔