پی بی 51،50کے ضمنی انتخابات، تحریک انصاف پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی حمایت کریگی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف بلو چستان نے بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 50اور 51کے ضمنی انتخاب میں پشتونخواءملی عوامی پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف بلو چستان کے صدر داﺅد شاہ ، باری بڑیچ اورپشتونخواءملی عوامی پارٹی کے رحیم زیارتوال اور کبیر افغان نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ داﺅو شاہ نے کہا ہے کہ 21اپریل کو حلقہ پی بی 51اور 50پر الیکشن ہونے جارہے ہیں پشتونخواءملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمود خان اچکزئی کی درخواست پر بانی پی ٹی آئی نے پشتونخوامیپ کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے
محمود خان اچکزئی نے درخواست کی ہے کہ حالیہ الائنس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ضمنی الیکشن مشترکہ امیدوار کی حمایت کی جائے الیکشن حلقہ پی بی 50 اور 51 میں پشتونخوامیپ کے امیدواروں کی حمایت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اپنے قائد کے فیصلے کی پابند ہے ضمنی الیکشن حلقہ پی بی 50 اور 51 میں پشتونخوامیپ کے امیدوار کی بھرپور ورک کرینگے۔ اس موقع پر پشتونخواءملی عوامی پارٹی کے رحیم زیارتوال نے کہا کہ تحریک انصاف کا مشکور ہوں جنہوں نے الیکشن میں حمایت کا اعلان کیا
قلعہ عبداللہ میں میروائس اور چمن میں باسین خان ہمارے امیدوار ہیںعید سے پہلے تحریک تحفظ آئین پاکستان الائنس کا تشکیل ہواہم مشکور ہیں الائنس میں شامل پارٹیوں نے محمود خان اچکزئی کو الائنس کا سربراہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ روز اول سے ہی آئین پاکستان کا دفاع ہمارا منشور تھا ہمارے کارکن کسی کی غلامی قبول نہیں کرتے اس وقت ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہے آئنی بحران اور سیاسی بحران سمیت ہمیں اخلاقی اور معاشی بحران کا بھی سامناہے ۔