وزیر داخلہ کا زائد المعیاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے زائد المعیاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ان کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاسمیں انہوں نے پنجاب کے ماڈل تھانوں کی طرز پر ملک بھر میں ماڈل نادرا دفاتر بنانے کی ہدایت کی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب میں ماڈل تھانوں کے قیام سے عوام کو سہولت کے ساتھ پولیس امیج میں بھی بہتری آئی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وفات سرٹیفیکٹ کی فیس ختم کی جا رہی ہے، پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کے لیے یونین کونسل دفاتر کے ساتھ مل کر آسان نظام متعارف کرایا جائے۔
وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ شہریوں کے ڈیٹا کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور عوام کی سہولت کیلئے موبائل پلیٹ فارمز پر مزید سہولیات فراہم کی جائیں، ادارے کے اقدامات کی ترویج کیلئے سوشل میڈیا کو موثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے زائد المعیاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا بھی حکم دیا۔

Recent Posts

دار چینی، فلو سے لیکر کینسر تک متعدد بیماریوں میں مفید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دار چینی ویسے تو کھانوں میں مصالحے کے طور پر استعمال ہونے…

5 mins ago

پاکستان لٹریچر فیسٹول میں ماہرہ خان پر حملہ، ویڈیو وائرل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پر فیسٹول کے دوران شائقین کی جانب…

18 mins ago

عمران خان کا مستقبل خطرے سے دوچار ہے: منظور وسان کی پیشگوئی

کراچی(قدرت روزنامہ)پیپلزپارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر منظوروسان نے بانی پی ٹی آئی کے مستقبل…

27 mins ago

ملک میں اگلے 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے مختلف شہروں میں اگلے 25 دنوں کے دوران تین ہیٹ…

43 mins ago

مودی حکومت نے انتخابی فائدہ لینے کیلئے متنازع شہریت کے قانون پر عملدرآمد شروع کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں نریندر مودی کی حکومت نے انتخابی فائدہ حاصل کرنے کیلئے…

50 mins ago

ٹیکس نظام کی آسٹریلیا یا بھارت کی طرز پر اوور ہالنگ کی جائے: آئی ایم ایف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سالانہ ٹیکس جمع کرنے کا ہدف 112 کھرب سے 115 کھرب روپے کے…

56 mins ago