مہوش حیات کس بالی وڈ خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا
لاہور(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے خانز کے ساتھ فلم میں کام کرنا ہر اداکارہ کا خواب ہے اور اب مہوش حیات نے بھی اپنے پسندیدہ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ سے سوال پوچھا گیا کہ اگر انہیں بھارت میں فلم کا موقع ملے تو وہ شاہ رخ، سلمان اور عامر خان میں سے کس کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔
مہوش حیات کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بالی وڈ کے تینوں خان ہی غیر معمولی اداکارانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔
اس موقع پر مہوش حیات تھوڑا تذبذب کا شکار ہوئی لیکن پھر انہوں نے بتایا کہ وہ عامر خان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔