سعودی کمپنی نے ریکوڈک میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ دیدیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے پاکستان میں ریکوڈک منصوبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے تیاری پکڑ لی ہے ۔بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیاہے کہ سعودی کمپنی منارامنرلزانویسٹمنٹ کمپنی نے ریکوڈک میں سرمایہ کاری کاعندیہ دیدیا، ریکوڈک اینڈ گولڈ مائن منصوبےمیں کم ازکم ایک ارب ڈالرسرمایہ کاری کاپلان ہے،وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان سے ملاقات میں بھی منصوبےپ ربات چیت ہو ئی ہے ۔