وڈھ پر لشکر کشی کرنے والے فارم 47 کی پیداوار خود کو دودھ کا دھلا ثابت کررہے ہیں، جھالاوان عوامی پینل
ندیم الرحمن بلوچ نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں قوم پرست پارٹی اپنی شکست کو دیکھ کر گھبراگئے ہیں اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کررہے ہیں تخت وڈھ کو بچانے کے لئے قلات، کوئٹہ کی قومی اسمبلی کی نشستیں قربان کرکے زرداری اور جمعیت علماءاسلام سے ڈیل کی ہے جو ان کی ناکامی مقدر بنے گی . 8 فروری کے انتخابات میں وڈھ میں بدترین دھاندلی کی گئی اپنی مرضی کے ڈی آر او، آر او اور پولنگزپر اپنے منظور نظر لوگوں کو تعینات کیا گیا جس کے خلاف ہم نے احتجاج اور میڈیا کے توسط سے آواز بلند کی . مخالفین اپنے آپ کو دودھ کا دھلا ثابت کرنے کی ناکام کوشش کرکے فارم 47 کا واویلا کررہے ہیں حالانکہ وہ خود فارم 47 کی پیداوار ہیں اب پروپیگنڈہ مزید چلنے نہیں دیں گے . عوامی تائید سے محروم لوگوں نے وڈھ پر لشکر کشی کی لیکن انہیں کچھ ہاتھ نہیں آیا اب علاقے کے لوگ ان سے متنفر ہوچکے ہیں اس لئے جھالاوان عوامی پینل میں جوق در جوق شامل ہورہے ہیں 21 فروری کا سورج میر شفیق الرحمن مینگل کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا . وڈھ میں غیر جانبدار ڈی آر او، آروز و دیگر عملے کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہیں . . .