ملک میں آئین اور قانون کا فقدان ہے، عمرایوب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لیڈر آف اپوزیشن عمر ایوب نے کہا ہے ملک میں آئین اور قانون کا فقدان ہے۔
اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس دوران خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی اتحاد کے رہنما عمر ایوب نے کا کہنا تھا کہ اسپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کی خلاف ورزی ہورہی ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں،
قبل ازیں اجلاس کے آغاز پر مخصوص نشست پر نومنتخب رکن قومی اسمبلی صدف احسان نےحلف اٹھایا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمن نے صدف احسان کی کامیابی کے نوٹفکیشن کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا تھا۔