سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق آسٹریلوی کرکٹر اسٹیورٹ لا کو امریکی کرکٹ ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کردیا گیا۔
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سابق بیٹر اسیٹورٹ لا کو آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے امریکی ٹیم کا ہیڈکوچ بجانے کا اعلان کیا گیا ہے، انہوں نے ایک ٹیسٹ اور 54 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں کینگروز کی نمائندگی کی ہے۔
سابق کرکٹر آسٹریلیا میں کوئنز لینڈ کی جانب سے فرسٹ کلاس جبکہ انگلینڈ کی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا بھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
امریکی ٹیم کا ہیڈکوچ بننے والے اسٹیوٹ لا کا کہنا ہے کہ امریکا ایک مضبوط ایسوسی ایٹ ملک ہے، ہم ٹی20 ورلڈکپ کیلئے مضبوط اسکواڈ بنانے کی کوشش کریں گے، پہلا ٹاسک بنگلہ دیش کیخلاف سیریز ہے جہاں بہترین نتائج حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
دوسری جانب آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل امریکا کی میجر لیگ میں کھیلتے دیکھائی دیں گے جبکہ ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ بھی واشنگٹن فریڈم کو جوائن کریں گے جس کے کوچ رکی پونٹنگ ہیں۔
واضح رہے کہ میجر لیگ کرکٹ ٹی20 ورلڈکپ کے بعد 4 جولائی کو شروع ہوگی۔