یہ نہیں کہا تھا کرکٹرز یا کسی اور نے مجھے چھیڑ دیا، مومنہ اقبال نے اپنے بیان کی وضاحت دیدی

کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ مومنہ اقبال نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو کے دوران کسی بھی کرکٹرز سمیت دوسرے افراد کے لیے کوئی غلط بات نہیں کی تھی اور نہ ہی انہوں نے یہ کہا تھا کہ کرکٹرز نے یا کسی اور نے انہیں چھیڑ دیا۔

مومنہ اقبال نے انسٹاگرام سٹوریز میں حال ہی میں اپنی وائرل ہونے والی مختصر کلپ سے متعلق وضاحت کی۔اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے کرکٹرز کے بارے میں کوئی غلط بات نہیں کی، ان کی بات کو لے کر کچھ سوشل میڈیا پیجز اور ٹی وی چینلز نے جو نام کمانا تھا، کما چکے، اس لیے اب انہوں نے سوچا کہ وہ کچھ وضاحت کردیں۔

انہوں نے لکھا کہ انہوں نے کسی بھی کرکٹرز کا نام نہیں لیا تھا اور نہ ہی کسی سے متعلق کوئی غلط بات کی تھی، لوگ فضول میں تنازعات پھیلا رہے ہیں۔

مومنہ اقبال نے لکھا کہ کرکٹرز سے متعلق چلنے والے ایک تنازع پر ان سے سوال کیا گیا، جس کا انہوں نے جواب دیا، انہوں نے کوئی غلط بات نہیں کی تھی اور نہ ہی یہ کہا تھا کہ کرکٹرز نے یا کسی اور نے انہیں چھیڑ دیا۔

اداکارہ کے مطابق اگر انہیں کوئی چھیڑتا تو وہ خود انہیں دیکھ لیتیں، اس لیے لوگوں کو تنازعات اور منفی باتیں نہیں پھیلانی چاہئیے، کبھی اچھی باتیں بھی کرنی چاہئیے اور جہاں بولنے کی ضرورت ہے، وہاں بولا جائے۔

انہوں نے زور دیا کہ لوگ ان معاملات پر بولیںِ جہاں بولنے کی ضرورت ہے، انہوں نے مثال دی کہ حال ہی میں ٹرین میں اہلکار نے ایک خاتون پر تشدد کیا اور پھر ان کی لاش ملی، اس پر کسی نے بات نہیں کی، انہوں نے صرف اس پر ٹی وی چینل پر خبریں سنی۔ اس سے قبل مومنہ اقبال نے ایک ٹی وی میں بتایا تھا کہ انہیں بھی کرکٹرز میسیجز بھیجتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا تھا کہ چونکہ کرکٹرز اور اداکارائیں میڈیا میں رہتے ہیں اس لیے ان کی بھی ایونٹس میں کرکٹرز سے ملاقات ہوجاتی ہے، یا پھر کہیں ملیں تو وہاں بات چیت ہوجاتی ہے۔میزبان نے سوال پوچھا تھا کہ مومنہ اقبال کو کس طرح کے میسجز آتے ہیں جس پر اداکارہ نے کہا کہ اکثر میسج میں لکھا ہوتا ہے کہ ’ہائے (Hi) ’، ’HOW ARE YOU (کیسی ہیں آپ)۔

’ایک پاک باز عورت پر تہمت لگانا سخت گناہ ‘ متنازعہ کلپ کے بعد حریم شاہ کی تازہ ویڈیو سامنے آگئی
میزبان کے اصرار کرنے پر مومنہ اقبال نے کرکٹر کا نام بتانے سے گریز کیا تھا، تاہم انہوں نے بتایا کہ جن کرکٹر نے انہیں میسج کیے وہ بیٹس مین (بلے باز) تھے، ان سے عمر میں بڑے تھے اور پہلے ٹیم شامل تھے۔ان سے قبل نوال سعید نے بھی انکشاف کیا تھا کہ کرکٹرز انہیں میسیجز بھیجتے ہیں اور انہوں یہ بھی بتایا تھا کہ انہیں شادی شدہ کرکٹرز بھی پیغامات بھیجتے ہیں۔

Recent Posts

منڈی بہاالدین: کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منڈی بہاالدین کے نواحی علاقے نورپور پیراں کے قریب کشتی الٹنے سے…

4 mins ago

وسطی ایشیا والی بال چیمپئن شپ، ایران کو شکست دیکر پاکستان نے لگاتار پانچویں فتح حاصل کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ کے آخری لیگ میچ میں ایران…

9 mins ago

مجھ پر پراکسی کا الزام لگائیں گے تو ثبوت بھی دینا پڑیں گے: فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے کسی پر الزام…

30 mins ago

چکوال: زرعی ماہرین کا بڑا کارنامہ، نایاب غیرملکی پھل کی پاکستان میں کاشتکاری ممکن بنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بارانی ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ (باری) چکوال نے نایاب قسم کے پھل بلیک…

35 mins ago

محکمہ امور حیوانات میں 92 ویٹرنری ڈاکٹرز کی اسامیاں جلد پر کی جائیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعرات کو یہاں بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن…

55 mins ago

کیچ میں ڈینگی وائرس پھیلنے لگا، محکمہ صحت توجہ دے، سماجی کارکن

تربت(قدرت روزنامہ)مند کے سیاسی وسماجی کارکن شاہلزئی رند نے ڈینگی وبا پھیلنے پر محکمہ صحت…

1 hour ago