شلپا شیٹی کے شوہر کی کروڑوں کی جائیداد ضبط ، قبضے میں لی گئی جائیدادوں میں بھارتی اداکارہ کا اپارٹمنٹ بھی شامل

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر کی کم و بیش 97 کروڑ روپے مالیت کی املاک پونزی گھوٹالے سے متعلق کارروائی میں ضبط کرلی گئی ہے، ضبط کی جانے والی جائیداڈ شلپا شیٹی کا ممبئی کا اپارٹمنٹ بھی شامل ہے۔

آج نیوز کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نے بزنس مین راج کُندرا کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کی ضبطی کا حکم دیا تھا۔ بِٹ کوئن کیس میں راج کندرا کو تقریباً ارب روپے کا جھٹکا لگا ہے۔ضبط کی جانے والی جائیداد میں مہاراشٹر کے شہر پونا میں واقع بنگلے کے علاوہ اسٹاکز بھی شامل ہیں۔

راج کندرا پر 2017 میں 6600 کروڑ روپے مالیت کے بِٹ کوئن جھوٹے وعدوں پر حاصل کرنے کا الزام ہے۔ راج کندرا نے ایک بِٹ کوئن مائننگ فارم بنانے کے لیے مجموعی طور پر 285 بِٹ کوئن حاصل کیے تھے۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ضبطی کے لیے جائیداد کی جو فہرست تیار کی تھی اس میں راج کندرا کی بیوی اداکارہ شلپا شیٹی کے نام پر جوہو میں خریدا گیا اپارٹمنٹ بھی شامل ہے۔

راج کندرا کے خلاف ممبئی اور دہلی میں درج کرائی جانے والی ایف آئی آرز کی بنیاد پر کارروائی شروع کی گئی تھی۔ یہ ایف آئی آرز ویریئیبل ٹیک پرائیویٹ لمٹیڈ اور آن جہانی امت بھاردواج، اجے بھاردواج، وویک بھاردواج، سِمپی بھاردواج اور مہیندر بھاردواج کے خلاف تھیں۔راج کندرا نے جن لوگوں سے پیسے لیے تھے انہیں ہر ماہ 10 فیصد منافع دینے کا وعدہ کیا تھا۔ انہیں دھوکا دیا گیا اور بِٹ کوئنز آن لائن والیٹس میں رکھنے سے بھی گریز کیا گیا۔

Recent Posts

لاہور میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد…

7 mins ago

امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس…

11 mins ago

منڈی بہاالدین: کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منڈی بہاالدین کے نواحی علاقے نورپور پیراں کے قریب کشتی الٹنے سے…

18 mins ago

وسطی ایشیا والی بال چیمپئن شپ، ایران کو شکست دیکر پاکستان نے لگاتار پانچویں فتح حاصل کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ کے آخری لیگ میچ میں ایران…

24 mins ago

مجھ پر پراکسی کا الزام لگائیں گے تو ثبوت بھی دینا پڑیں گے: فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے کسی پر الزام…

44 mins ago

چکوال: زرعی ماہرین کا بڑا کارنامہ، نایاب غیرملکی پھل کی پاکستان میں کاشتکاری ممکن بنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بارانی ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ (باری) چکوال نے نایاب قسم کے پھل بلیک…

49 mins ago