اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم


لاہور(قدرت روزنامہ)اسموگ کے تدارک کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر تبدیل کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ڈی جی ماحولیات ان دونوں افسران کو فوری تبدیل کرے۔دوران سماعت، جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ سی بی ڈی 100 ایکٹر رقبے پر کیا کرنے جا رہے ہیں؟ وکیل سی بی ڈی نے جواب دیا کہ سی بی ڈی پنجاب حکومت کا پروجیکٹ کرنے جا رہا ہے۔
ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز زرعی رقبے کو ختم کر رہی ہیں جس سے فوڈ سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہوں گے۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس میں کہا کہ اس پر حکومت کو سنجیدگی کے ساتھ سے غور کرنا ہوگا۔
وکیل سی بی ڈی نے کہا کہ لاہور کے گردونواح میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی بھرمار ہے، دو ایکڑ زمین خرید کر بجلی کا کھمبا لگا دیا جاتا ہے اور ہاؤسنگ سوسائٹی بن جاتی ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ شاید ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق کوئی پالیسی نہیں ہے۔ عدالت نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

Recent Posts

عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیب کی…

2 mins ago

چیئرمین نیب کی بیورو کے متاثرین سے ملاقاتیں، ماضی کے غلط اقدامات پر معذرت کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں انسدادِ بدعنوانی کے سب سے بڑے ادارے قومی احتساب بیورو (نیب)…

12 mins ago

لاہور میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد…

25 mins ago

امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس…

29 mins ago

منڈی بہاالدین: کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منڈی بہاالدین کے نواحی علاقے نورپور پیراں کے قریب کشتی الٹنے سے…

36 mins ago

وسطی ایشیا والی بال چیمپئن شپ، ایران کو شکست دیکر پاکستان نے لگاتار پانچویں فتح حاصل کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ کے آخری لیگ میچ میں ایران…

42 mins ago