بی آر ٹی سروس خیبرپختونخوا حکومت پر بوجھ بن گئی،یومیہ ایک کروڑ 92لاکھ 50ہزار روپے خسارے کا سامنا

پشاور(قدرت روزنامہ)بی آر ٹی سروس خیبرپختونخوا حکومت پر بوجھ بن گئی،یومیہ ایک کروڑ 92لاکھ 50ہزار روپے خسارے کا سامنا ہے،بی آر ٹی بس سروس کو ماہانہ 57کروڑ 75لاکھ خسارہ ہوگا،سالانہ خسارہ 6ارب 93کروڑ روپے ہونے سے صوبائی حکومت کو مشکلات ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ بس سروس کے افتتاح سے ابتک 4برس میں 27ارب 72کروڑ روپے خسارہ ہو چکا ہے،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خسارہ مسافروں کو سفر کی سہولت دینے پر ہوا،مسافروں سے اوسطً 28روپے لئے جاتے ہیں، خرچ 80روپے آتا ہے،دستاویز کے مطابق فی مسافر 55روپے سبسڈی، یومیہ خسارہ ایک کروڑ 82لاکھ روپے بنتا ہے، 500ارب روپے قرض کی ادائیگی بھی بمعہ سود واپسی شروع ہو گئی،قرض کا سود ادا کرنے کیلئے سالانہ 10ارب روپے درکارہیں۔ذرائع کاکہنا ہے کہ کرایوں میں اضافے سے ہی آمدن اور اخراجات میں فرق کم کیا جاسکتا ہے۔

Recent Posts

منڈی بہاالدین: کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منڈی بہاالدین کے نواحی علاقے نورپور پیراں کے قریب کشتی الٹنے سے…

6 mins ago

وسطی ایشیا والی بال چیمپئن شپ، ایران کو شکست دیکر پاکستان نے لگاتار پانچویں فتح حاصل کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ کے آخری لیگ میچ میں ایران…

12 mins ago

مجھ پر پراکسی کا الزام لگائیں گے تو ثبوت بھی دینا پڑیں گے: فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے کسی پر الزام…

32 mins ago

چکوال: زرعی ماہرین کا بڑا کارنامہ، نایاب غیرملکی پھل کی پاکستان میں کاشتکاری ممکن بنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بارانی ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ (باری) چکوال نے نایاب قسم کے پھل بلیک…

37 mins ago

محکمہ امور حیوانات میں 92 ویٹرنری ڈاکٹرز کی اسامیاں جلد پر کی جائیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعرات کو یہاں بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن…

58 mins ago

کیچ میں ڈینگی وائرس پھیلنے لگا، محکمہ صحت توجہ دے، سماجی کارکن

تربت(قدرت روزنامہ)مند کے سیاسی وسماجی کارکن شاہلزئی رند نے ڈینگی وبا پھیلنے پر محکمہ صحت…

1 hour ago