سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل دو رکنی بینچ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے کہا کہ ملزم کے اکاؤنٹ میں بیرون ملک سے رقم آنے کا الزام ہے، درخواست گزار افغانستان کا شہری ہے۔

وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کا افغانستان کا باشندہ ہونا ثابت نہیں ہوا، ملزم پاکستانی ہے، پاسپورٹ اورشناختی کارڈ بھی ساتھ لگایا ہے۔جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ ملزم کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا ہے، اس پر وکیل صفائی نے کہا کہ مقدمے میں شامل دیگر 2 ملزمان کی ضمانتیں ٹرائل کورٹ نے منظورکی ہیں۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آپ فریش گراؤنڈپرٹرائل کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائرکریں۔بعد ازاں ملزم نے عدالتی آبزرویشنزکے بعد درخواست واپس لے لی اور عدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پرخارج کردی۔

ملزم محمد دین کے خلاف گزشتہ برس جاسوسی کے الزام پر سی ٹی ڈی تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Recent Posts

لاہور میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد…

5 mins ago

امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس…

8 mins ago

منڈی بہاالدین: کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منڈی بہاالدین کے نواحی علاقے نورپور پیراں کے قریب کشتی الٹنے سے…

15 mins ago

وسطی ایشیا والی بال چیمپئن شپ، ایران کو شکست دیکر پاکستان نے لگاتار پانچویں فتح حاصل کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ کے آخری لیگ میچ میں ایران…

21 mins ago

مجھ پر پراکسی کا الزام لگائیں گے تو ثبوت بھی دینا پڑیں گے: فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے کسی پر الزام…

41 mins ago

چکوال: زرعی ماہرین کا بڑا کارنامہ، نایاب غیرملکی پھل کی پاکستان میں کاشتکاری ممکن بنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بارانی ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ (باری) چکوال نے نایاب قسم کے پھل بلیک…

46 mins ago