پاکستان

9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جی ایچ کیو حملہ سمیت سانحہ 9 مئی کے 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سماعت کی۔ فواد چوہدری بھی عدالت پیش ہوئے جبکہ پیروی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کی۔ عدالت نے تمام کیسز میں پولیس کو گرفتاری سے بھی روک دیا ہے۔
خصوصی عدالت نے تمام مقدمات میں شخصی گارنٹی پر عبوری ضمانت منظور کر لی جبکہ تمام متعلقہ تھانوں کو نوٹس جاری کرکے 30 اپریل کو کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

🔴 LIVE: Sheikh Rasheed Meets Imran Khan in Adiala Jail | Press Conference at Supreme Court 🏛️🔥



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں