قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے . الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوکر شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی .

ضمنی انتخابات کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں . ضمنی انتخابات کے لیے 62 لاکھ 30 ہزار سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں . قومی اسمبلی کے لیے سبز اور صوبائی اسمبلی کے لیے سفید بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں .
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب سے 174 امیدوارجبکہ خیبر پختوںخواہ سے مجموعی طور پر 49 امیدوارالیکشن میں حصہ لے رہے ہیں .
پنجاب میں 21لاکھ 77ہزار 187مرد اور 18لاکھ 67ہزار 365 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے . خیبر پختونخواہ سے ضمنی انتخابات میں 14لاکھ 71 ہزار سے ووٹرز اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے .
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے 663مردانہ 649زنانہ اور 1289مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے . خیبر پختونخواہ سے مجموعی طور پر 892 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں .
سندھ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 196 کے ضمنی انتخاب کیلئے 4 لاکھ 23 ہزار 981 ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے . این اے 196 میں 5 امیدوار مد مقابل ہیں . سندھ کے قومی اسمبلی کے حلقے کیلئے 933 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں . بلوچستان کے حلقوں میں انتخابات کیلئے 125 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جبکہ ایک لاکھ 63 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے .
شکایات کے ازالے کیلئے صوبائی الیکشن کمشنرز دفاتر میں کنٹرول روم قائم کر دئیے گئے ہیں . انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنر پر سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب کا عمل آج مکمل کر دیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں