مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں . پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان احتجاج کریں مگر احتجاج حقیقت پر مبنی ہونی چاہیے .

مولانا تحقیقات کریں ان کے لوگ غلط بیانی کر رہے ہیں .
انہوں نے کہا کہ کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج سے دنیا کو غلط پیغام گیا . اپوزیشن کا کل کا احتجاج جمہوری نہیں تھا . پارلیمانی دائرے میں اپوزیشن کی تنقید کو ویلکم کرتے ہیں .
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ صدر آصف زرداری نے ساتویں بار پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی . عوام اورکمزور معاشی حالات سے ملک کو نکالنے کے لیے روڈ میپ دیا . بدقسمتی سے اپوزیشن نے اپنی الگ تاریخ رقم کی .
انہوں نے کہا کہ سیاست آپ کا حق ہے تاہم خارجہ پالیسی پر سب کو ایک ہونا چاہیے . مشترکہ اجلاس میں موجود سفیر اپنے ممالک کو اپوزیشن کے کردار پر سائفر بھیجیں گے .

. .

متعلقہ خبریں