بلوچستان کابینہ میں حکومتی اتحادیوں جماعت اسلامی ‘ حق دو تحریک ‘ اے این پی اور آزاد رکن مولوی نور اللہ کو حصہ نہیں بنایا گیا


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کابینہ میں ژوب اور لورلائی ڈویژن سے کسی بھی وزیر یا مشیر کو حصہ نہیں بنایا گیا ۔بلوچستان کابینہ میں مسلم لیگ ن نے کوئٹہ سے کسی بھی منتخب رکن اسمبلی کو حصہ نہیں بنایا ۔بلوچستان کابینہ میں حکومتی اتحادیوں جماعت اسلامی ‘ حق دو تحریک ‘ اے این پی اور آزاد رکن مولوی نور اللہ کو حصہ نہیں بنایا گیا ۔
بلوچستان میں کابینہ میں حصہ بننے والی دونوں خواتین کا تعلق مسلم لیگ ن سے اور مخصوص نشستوں پر کا حصہ بنی ہیں ۔بلوچستان کابینہ میں سب سے زیادہ وزیر اور مشیر نصیر آباد ڈویژن سے لئے گئے ہیں ۔نصیر آباد ڈویژن سے فیصل جمالی ‘ صادق عمرانی ‘ سلیم کھوسہ ‘ طارق مگسی ‘ عاصم کرد گیلو 5 وزرا کابینہ کا حصہ ۔نصیر آباد ڈویژن سے بابا غلام رسول عمرانی اور ربابہ بلیدی بھی کابینہ میں بطور مشیر شامل ہیں۔